بینکاک- ارنا- ایرانی فائٹر امیر علی اکبری نے ایم ایم اے مقابلے کے دوران ہفتے کی صبح "ڈیسٹن جیسن" کا سامنا کیا اور وہ تین منٹ سے بھی کم وقت میں کینیڈین چیمپئن کو ناک آؤٹ کرنے میں کامیاب رہے۔ یہ مقابلہ تھائی لینڈ کے شہر بنکاک کے مشہور لمپینی باکسنگ اسٹیڈیم میں منعقد ہوا۔ امیر علی اکبری کے کیرئیر میں 13 فتوحات شامل ہیں جبکہ وہ صرف 3 بار اپنے حریفوں سے ہارے ہیں۔ یہ چیمپئن شپ جیتنے کے لیے انہیں اب اپنے طاقتور روسی حریف ایناتولی مالیخین کا مقابلہ کرنا ہوگا۔
مکسڈ مارشل آرٹ مقابلے
ایرانی فائٹر نے صرف 3 منٹ میں اپنے کینیڈین حریف کو پچھاڑ دیا
15 جولائی، 2023، 10:29 AM
News ID:
85170060
ایرانی فائٹر مکسڈ مارشل آرٹ ایم ایم اے چیمپئن شپ میں کینیڈین حریف کو شکست دے کر چیمپئن شپ بیلٹ کے حصول میں ایک قدم اور قریب پہنچ گئے۔
آپ کا تبصرہ